Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت

مصنف:

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے کے تحت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم پر قائم ہے۔


وزیراعظم نے سعودی عرب کے شہروں ریاض اور ابہا کے ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانے کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور حملوں کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکتوں اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔


شہباز شریف نے سعودی افواج اور اتحادی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مستعدی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی افواج اور اتحادی فورسز نے متعدد بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کیا۔


وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سعودی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے کے تحت سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے اپنے عوام، شہروں اور اہم تنصیبات کے دفاع کے حق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔


شہباز شریف نے حوثی ملیشیا پر زور دیا کہ وہ سعودی عرب پر حملے فوری طور پر بند کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ہر خطرے اور چیلنج کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔


واضح رہے کہ سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنے بیان میں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان واقعات میں 3 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہوئے