جمعرات، 15 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا اقدام عوام کے تحفظ کےلیے کیا گیا

tarar ata

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے دہشتگردی کے خلاف مؤثر اقدامات نہیں کیے اور 13 سال میں اس مسئلے پر قابو پانے میں ناکام رہی, جب پانی سر سے گزر گیا تو یہ انتہائی قدم اٹھایا گیا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا ا قدام عوام کے تحفظ کے لیے کیا گیا-


اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کے بدلتے منظر نامے پر کانفرنس سے خطاب میں عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو متحرک کیوں نہیں کیا گیا؟ کئی اضلاع میں سیف سٹی کیمرے نصب نہیں کیے گئے اور پولیس کو جدید اسلحہ بھی فراہم نہیں کیا گیا,صوبائی معاملات کو نظر انداز کیا گیا، حالاںکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔


وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ دہشتگردی کے باعث لوگوں کو شہید کیا جاتا رہا، لیکن صوبائی حکومت غافل رہی جب پانی سر سے گزر گیا تو یہ انتہائی قدم اٹھایا گیا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا اقدام عوام کے تحفظ کے لیے کیا گیا, این ایف سی کے تحت صوبے کو ملنے والے فنڈز کہاں خرچ ہوئے؟


عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان آج دہشتگردی اور انتہا پسندی جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے ہزاروں جانوں کی قربانیاں دیں اور 100 ارب ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان اٹھایاپاکستان نےدہشتگردی کےخلاف جنگ لڑکردنیا کو محفو ظ بنانے میں کردار ادا کیا اور اس کی قربانیوں کے باعث ملک محفوظ ہے۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف فورمز پر افغان حکام سے دہشتگردی کے خاتمے میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتا رہا ہے افغانستان میں 20 ہزار سے زائد دہشتگرد موجود ہیں، جن میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 6 ہزار سے زیادہ دہشتگرد شامل ہیں دہشتگرد افغان سرز مین پر محفوظ پناہ گاہوں میں موجود ہیں اور وہاں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔


وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن اور مستحکم افغانستان چاہتا ہے، جو پاکستان اور پورے خطے کے مفاد میں ہےپاکستان نے 40 سال تک 40 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کی اور افغان عوام کے لیے پاکستان کی مہمان نوازی اور محبت دنیا کے سامنے ہے۔


عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا کردار دنیا کے سامنے ہے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے قیام امن کے لیے اہم کردار ادا کیا, حکومت نے پی ٹی آئی سے کہا تھا کہ بانی سے ملاقات بھی ہو جائے گی، تاہم دہشتگردی کے خلاف حکمت عملی پر بھی بات ہونی چاہیے,خیبر پختونخوا کے عوام محب و طن ہیں اور ان کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ضروری ہے۔