جمعرات، 5 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

یومِ اقبال کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری

winter

یومِ اقبال کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔


وفاقی حکومت نے یومِ اقبال کے موقع پر 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا کابینہ ڈویژن کی جانب سے 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔


وفاقی حکومت نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے یومِ پیدائش کے موقع پر پیر 9 نومبر 2026 کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہےجبکہ وفاق کے بعد صوبائی حکومتوں کی جانب سے بھی یوم اقبال پر عام تعطیل کا اعلان کیا جا چکا ہے۔


دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے یوم اقبال پر عام تعطیل کے باعث اسٹیٹ بینک آف پاکستان بھی 9 نومبر کو بند رہے گا۔


اعلامیہ کے مطابق بینک دولت پاکستان حکومتِ پاکستان کے اعلان کے مطاب ’’یومِ علامہ اقبال‘‘ کے موقع پر عام تعطیل کی وجہ سے پیر 9 نومبر 2026ء کو بند رہے گا۔


واضح رہے کہ ہفتہ اور اتوار چھٹیوں کے باعث تمام بینک ویسے ہی بند رہتے ہیں جبکہ یوم اقبال پیر کو روز آنے کے سبب تمام بینک 3 روز بند رہیں گے۔