رمضان قادروف ایک بار پھر چیچنیا کے سربراہ منتخب

رمضان قادروف ایک بار پھر چیچنیا کے سربراہ منتخب ہو گئے ہیں-
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے قریبی اتحادی رمضان قادروف نے چیچنیا کے رہنما کی حیثیت سے پانچویں مدت کے لیے 99.85 فیصد ووٹ حاصل کرلیے۔
روس کے مرکزی الیکشن کمیشن کے مطابق روس کے جنوبی اور اکثریتی مسلم خطے چیچنیا میں رمضان قادروف نے 99.85 فیصد ووٹ حاصل کرکے ایک بار پھر خطے کی قیادت سنبھال لی ہےیہ شرح 2021 کے انتخابات میں حاصل کیے گئے 99.73 فیصد ووٹوں سے معمولی زیادہ ہے۔ بین الاقوامی مبصرین ماضی میں چیچنیا میں انتخابات کے انعقاد پر شدید تنقید کرتے رہے ہیں۔
روس میں اتوار کوقومی پارلیمان کے ساتھ علاقائی اسمبلیوں اور گورنروں کے انتخابات بھی مکمل ہوئے یہ انتخابات یوکرین جنگ کے ساڑھے 4 سال مکمل ہونے کے بعد روس کے سخت کنٹرول والے سیاسی نظام کے لیے ایک اہم امتحان قرار دیے گئے تھے۔
نتائج کے مطابق کریملن کی حمایت یافتہ جماعتوں اور امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، جبکہ جنگ مخالف بیشتر امیدواروں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی۔
رمضان قادروف کو روسی صدر پیوٹن کی جانب سے چیچنیا کے انتظام میں وسیع اختیارات حاصل ہیں اس کے بدلے وہ خطے میں استحکام برقرار رکھنے کی ذمہ داری ادا کرتے ہیں چیچنیا میں 1990 کی دہائی کے دوران اسلامی شدت پسندوں کی روس مخالف مسلح مزاحمت جاری رہی تھی قادروف مسلسل پیوٹن سے اپنی وفاداری کا اظہار کرتے ہیں اور یوکرین جنگ میں سخت مؤقف رکھتے ہیں، جہاں ان کے بقول چیچن جنگجو 2022 سے روسی افواج کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں





