بیجنگ: تیان من اسکوائر پر پھولوں کی دیوہیکل ٹوکری نصب

چین کے قومی دن کی تقریبات کی تیاریوں کے سلسلے میں دارالحکومت بیجنگ کے تیان من اسکوائر پر پھولوں سے بنی دیوہیکل ٹوکری نصب کردی گئی۔
چینی خبر رساں ادارےکے مطابق قومی دن کی تعطیلات کے دوران تیان من اسکوائر اور اطراف کے علاقوں کو پھولوں سے سجایا جا رہا ہے، جبکہ چانگ ایونیو کے ساتھ پھولوں کی 10 تھری ڈی کیاریاں بھی لگائی جائیں گی تاکہ جشن کا ماحول مزید خوب صورت بنایا جاسکے۔
رپورٹ کے مطابق تیان من اسکوائر کے دونوں اطراف موجود سبزہ زاروں میں پھولوں کی لڑیاں بھی سجائی گئی ہیں، جبکہ چانگ آن ایونیو کے ساتھ 7 ہزار مربع میٹر سے زائد رقبے پر پھول لگائے جائیں گے۔
https://x.com/ChinaDaily/status/2103100392615854413?s=20
25 ستمبر کو تیان من اسکوائر پر نصب دیوہیکل پھولوں کی ٹوکری دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں سیاح پہنچے، جن میں غیر ملکی سیاح بھی شامل تھے اور انہوں نے پھولوں کی تنصیب کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔





