سعودی اتحادی افواج کا حوثی حملوں کا بھرپور جواب دینے کا اعلان

سعودی قیادت میں قائم اتحادی افواج نے حوثی فورسز کے حملوں کا بھرپور اور مؤثر جواب دینے کا اعلان کردیا۔
یمن میں سعودی اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے شہریوں اور شہری املاک کو نشانہ بنایا گیا، جس سے ان کی انتہاپسندانہ سوچ اور خطے میں کشیدگی بڑھانے کی پالیسی واضح ہوتی ہے۔
میجر جنرل ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ اتحادی افواج حوثی حملوں کا ذمہ داری اور بھرپور عزم کے ساتھ جواب دیں گی، جبکہ حوثیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام ضروری عملی اور دفاعی اقدامات کیے جائیں گے۔
اس سے قبل سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد نے بتایا تھا کہ پیر کے روز حوثی فورسز کی جانب سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے متعدد حملے کیے گئے، جن کے نتیجے میں 13 شہری زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز یمنی حوثیوں نے سعودی عرب کے کنگ خالد ایئر بیس کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔
مزید پڑھیں





