اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 20 دسمبر کو

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی.
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یونین کونسلوں کی جنرل نشستوں پر بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا شیڈول جاری کر دیا ہے.
الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 20 دسمبر کو صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ انتخابی نتائج مرتب کرنے کا عمل 21 سے 24 دسمبر تک مکمل کیا جائے گا۔ انتخابی شیڈول کے اجرا کے بعد سرکاری افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے لیے بھی کمیشن کی پیشگی اجازت لازم قرار دی گئی ہے۔
2 تا 6 نومبر 2026ء: امیدوار کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے.
9 تا 13 نومبر 2026ء: کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔
14 تا 18 نومبر 2026ء: ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی .
19تا 23 نومبر 2026ء: اپیلوں پر فیصلے کیے جائیں گے .
24 نومبر 2026ء:امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری ہوگی.
26 نومبر 2026ء: امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے اور حتمی فہرست جاری ہوگی۔
20 دسمبر 2026ء، بروز اتوار: پولنگ ڈے۔
مزید پڑھیں

.jpg%3F2026-10-21T12%253A40%253A02.891Z&w=3840&q=75)



