پیر، 9 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

علامہ اقبال کا یومِ پیدائش: صدرمملکت اور وزیراعظم کا خصوصی پیغام


ملک بھر میں قومی جوش و جذبے کے ساتھ شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 149 واں یومِ پیدائش منایا جا رہا ہے-


صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یومِ پیدائش پر انہیں زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے مسلم قوم میں سیاسی بیداری اور فکری ارتقاء کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کا اعتراف کیا ہے۔


اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں کہا کہ علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں میں سیاسی شعور کی شمع روشن کی اور انہیں اپنی جداگانہ قومی شناخت کو پہچاننے اور منوانے کا جذبہ عطا کیا۔


صدر آصف علی زرداری نے علامہ اقبال کے کلام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شاعری نے استحصال کو چیلنج کیا، غریبوں کی فلاح و بہبود کی وکالت کی اور محنت کشوں کے وقار کو بلند کیا برصغیر کےمسلمانوں کو مستقبل کافیصلہ خود کرنے کی طاقت کا احساس دلایا۔


صدر مملکت نے کہا کہ علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کی امنگوں کو فکری رہنمائی دی،  علامہ اقبال کی شاعری میں آزادی، باعزت زندگی کےحصول کی جدوجہد کا پیغام ہے علامہ اقبال کی شاعری نے استحصال کے خلاف آواز اٹھائی-


وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ اقبال کا فلسفہ آج بھی فکری افق کو وسعت دیتا ہے اور نوجوانوں سمیت آنے والی نسلوں کی ذہنی و علمی آبیاری میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔