Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

امریکا نے مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا


امریکی محکمہ خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں امریکیوں کے لیے ایک تازہ سیکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے.


الرٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی اور سعودی عرب کے تنازع کے "غیر متوقع طور پر بڑھنے کے امکانات کے ساتھ سیکیورٹی کا ماحول پیچیدہ ہے۔


ایکس پر ایک پوسٹ میں، امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر امور نے کہا، "اس وقت مشرق وسطیٰ میں موجود امریکیوں کو بہت زیادہ ہو شیار رہنے کی ضرورت ہے شہریوں کو ممکنہ پروازوں کی منسوخی، فضائی حدود کی بندش، اور سفری رکاوٹوں سے آگاہ رہنا چاہیے ایر انی حمایت یافتہ حوثی سعودی عرب کے خلاف دشمنی میں مصروف ہیں اور شہری ہوائی اڈے نشانے پر ہیں،یہ تنازع تیزی سے بڑھ سکتا ہے-

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL