Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

امریکی وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز بند رہے گی,اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

israel

ایرانی پارلیمان کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایرانی شرائط تسلیم کرنے اور اپنے وعدے پورے کرنے تک آبنائے ہرمز بند رہے گی۔


باقر قالیباف نے کہا کہ مغربی ایشیا میں پرانا امریکی نظام تباہ ہوچکا ہے اور اب خطے کے ممالک کو نیا علاقائی نظام تشکیل دینا ہوگا ایران بھرپور طاقت اور دانشمندی کے ساتھ جنگ اور مذاکرات دونوں محاذوں پر کام کرے گا ,ضرورت پڑنے پر ایران اپنے دشمنوں کو پسپا کرنے کے لیے فوجی طاقت استعمال کرے گا, ایران مناسب وقت پر سفارتی کوششوں کے ذریعے میدان جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو مستحکم کرے گا۔


ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ جب تک ایران کی شرائط پوری نہیں ہوتیں، ایرانی قوم کے جائز حقوق کو تسلیم نہیں کیا جاتا اور امریکا اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتا، اس وقت تک مذاکرات کی سابقہ صورتِ حال کی طرف واپسی یا آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔


قبل ازیںق یرانی سکیورٹی چیف محسن رضائی نے بھی کہا تھا کہ امریکا کے مفاد میں یہی ہے کہ وہ جنگ سے نکلنے کے لیے ایران کی شرا ئط تسلیم کرے۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو ایران فیصلہ کُن جنگ کے لیے پوری طرح تیار اور امریکی مفادات کو نشانہ بنانے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے اس وقت وقت قطری اور پاکستانی ثالثوں کے ساتھ مشاورت جاری ہے اور ایران نے مذاکرات کے حوالے سے اپنا مؤقف ان کے سامنے رکھ دیا ہے۔


محسن رضائی نے جنگ کے خاتمے کے لیے تہران کی تین شرائط کو دہراتے ہوئے کہا کہ ایران تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ، منجمد ایرانی اثاثوں کی رہائی اور بحری ناکہ بندی کا خاتمہ چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے اپنی شرائط سے پیچھے بالکل نہیں ہٹے گا۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL