کوہاٹ پولیس لائنز خودکش دھماکے میں شہید مسجد کی تعمیرِ نو کا آغاز

کوہاٹ پولیس لائنز میں خودکش دھماکے سے شہید ہونے والی مسجد کی تعمیرِ نو کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ مسجد کی دوبارہ تعمیر کا کام مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت انجام دے رہے ہیں۔
خودکش دھماکے کے نتیجے میں متاثر ہونے والے قریبی ہوٹلز، بینک، پیٹرول پمپ اور دیگر عمارتوں کی تعمیرِ نو کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ علاقے میں معمولات کی بحالی کے لیے تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ پولیس لائن مسجد کو پہلے سے زیادہ خوبصورت، پُروقار اور شاندار انداز میں تعمیر کیا جائے گا۔ ان کے مطابق مسجد کی تعمیرِ نو محض ایک عمارت کی بحالی نہیں بلکہ اس واقعے میں جانوں سے جانے والے اور زخمی ہونے والے افراد کی یادوں کو بھی محفوظ رکھنے کی کوشش ہے۔ مقامی افراد نے کہا کہ تعمیرِ نو مکمل ہونے کے بعد مسجد کو خودکش دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی یادوں سے منسوب کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں





