Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اسلام آباد پہنچنے سے پہلے جماعت اسلامی کے لانگ مارچ میں بریک تھرو کا امکان


اسلام آباد: جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے پانچویں دور کی اندرونی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ جماعت اسلامی کے ذرائع کے مطابق سپر لانگ مارچ کے اسلام آباد پہنچنے سے قبل مذاکرات میں اہم پیش رفت کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی وفد نے جماعت اسلامی کو بڑا عوامی ریلیف پیکیج دینے کی پیشکش کی ہے، تاہم اس ریلیف پیکیج پر عملدرآمد جماعت اسلامی کی ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری سے مشروط ہوگا۔

دوسری جانب حکومتی وفد نے جماعت اسلامی کی قیادت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بھی اس معاملے پر آن بورڈ ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ملک واپسی پر جماعت اسلامی کی قیادت سے ان کی ملاقات متوقع ہے، جبکہ وزیراعظم کی جانب سے جماعت اسلامی کی قیادت سے براہِ راست رابطے کا بھی امکان ہے۔

جماعت اسلامی کے ذرائع نے بتایا کہ اگر حکومت عوام کو ریلیف دینے کے معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی ہے تو لانگ مارچ میں عارضی وقفہ کیا جا سکتا ہے، تاہم لیوی بھتہ کے حتمی خاتمے تک لانگ مارچ ختم نہیں کیا جائے گا۔

مذاکرات کے دوران حکومتی وفد کے ایک رکن نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور عوام کو ریلیف دینے کے کسی بھی اقدام پر خوشی محسوس ہوگی۔ جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا ہی تحریک کی بنیادی وجہ ہے۔ اگر حکومت اس معاملے پر سنجیدہ ہے تو وزیراعظم شہباز شریف کو مذاکرات میں آن بورڈ آنا پڑے گا۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL