پی ٹی آئی رہنما شکیل خان کی لیویز اہلکاروں پر فائرنگ، مقدمہ درج

ملاکنڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی شکیل خان کی موجودگی میں ان کے گارڈز کی جانب سے لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے، جبکہ فائرنگ کے واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے پر شکیل خان اور دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ گرفتاریوں سمیت قانونی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ یہ واقعہ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر کے 27 ستمبر کے احتجاج سے متعلق بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔ جنید اکبر نے اسلام آباد کو ’سومنات‘ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ 27 ستمبر کو اسلام آباد پہنچ کر اسے سومنات بنا دیں گے۔
جنید اکبر کے بیان کے بعد ملاکنڈ میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں شکیل خان کی موجودگی میں ان کے گارڈز کی جانب سے لیویز اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں





