سلمان خان اداکارہ کترینہ کے بڑھتے وزن پر ہونیوالی تنقید پر بول پڑے
بولی ووڈ اداکار سلمان خان ن اداکارہ کترینہ کیف کی حمایت کرتے ہوئے ان لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جو ماں بننے کے بعد اداکارہ کے بڑھے ہوئے وزن پر سوشل میڈیا پر نا مناسب تبصرے کر رہے ہیں۔
کترینہ کیف نے حال ہی میں اپنے شوہر وکی کوشل کے ساتھ مکیش اور نیتا امبانی کی گنپتی تقریبات میں شرکت کی تھی،اس موقع پر کترینہ اپنے لُک کی وجہ سے بھی خبروں میں رہیں تقریب کی کئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جن کے سامنے آنے کے بعد کتر ینہ کو اپنے بڑھے ہوئے وزن کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا لوگوں نے ان کے وزن اور ظاہری شکل پر کئی نامناسب تبصرے بھی کیے۔
https://x.com/24NewsHD/status/2099875752371945706?s=20
اب سلمان خان بھی کترینہ کیف کی حمایت میں سامنے آئے ہیں،حال ہی میں اپنے رئیلٹی شو ’بگ باس 20‘ کے دوران سلمان خان نے ان لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جو سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کے حلیے، جسم اور وزن کا مذاق اڑاتے ہیں، بعض ٹرول سوشل میڈیا سے پیسہ کما نے کے لیے لوگوں کی شکل و صورت اور ذاتی زندگی کو نشانہ بناتے ہیں، ’آپ کسی کو نیچا دکھا کر پیسے کما رہے ہیں،ٹرول اکثر مشہور شخصیات کو ان کے جسم، وزن، شکل و صورت، خاندان، کیریئر میں ناکامی اور ماں بننے جیسی ذاتی باتوں پر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’آپ اس طرح اپنی پرورش دکھا رہے ہیں۔
https://x.com/Nasir_Amany/status/2101439448755863735?s=20
سلمان خان نے کہا کہ ماں بننے کے بعد وزن میں اضافہ ہونا فطری بات ہے۔ ان کے مطابق، ’پریگننٹ ہونے کے بعد ہر کسی کا وزن بڑھتا ہے اور فلموں میں واپس آنے پر وہ پھر سے فٹ ہو جائیں گی۔‘ جو لوگ خود اپنی شکل سے پریشان ہوتے ہیں، وہ دوسروں کے وزن اور ظاہری شکل پر تبصرے کیسے کر سکتے ہیں، کترینہ کو اس وقت اپنے خاندان کے ساتھ سکون سے وقت گزارنے دینا چاہیے۔
سلمان خان نے عمر بڑھنے اور خود پر ہونے والی ٹرولنگ کا بھی ذکر کیا اداکار نے کہا کہ لوگ دوسروں کی ناکامیوں کا جشن مناتے ہیں اور عمر بڑھنے کے ساتھ انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ سلمان نے کہا، ’بوڑھا ہو گیا، ظاہر ہے 60 سال کا ہو گیا ہوں آپ ہر وقت ’میں نے پیار کیا‘ والے ہیرو جیسے نہیں دکھ سکتے۔
سلمان خان نے سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ کے مقصد پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا، ’آپ کیا ٹرول کرنا چاہتے ہیں اور کیوں ٹرول کرنا چاہتے ہیں؟‘ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بعض پروڈیوسرز یا اداکار مشہور شخصیات کو آن لائن نشانہ بنانے کے لیے لوگوں کو پیسے دے کر اس طرح کے رویے کی حوصلہ افزائی کر سکتے ہیں۔




