جب لیوی کا بھتہ ختم ہوگا، تب ہی احتجاج بھی ختم ہوگا،حافظ نعیم
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک پیٹرول لیوی کا بھتہ جاری رہے گا، احتجاج بھی جاری رہے گا۔
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں پیٹرولیم لیوی بھتہ کے خلاف ‘سپر ٹرین مارچ’ کا آغاز آج کراچی سے ہو گیا ہے، یہ کاروان بذریعہ رحمان بابا ایکسپریس اسلام آباد کیجانب پیش قدمی کر رہا ہے جماعت اسلامی کے قافلے بذریعہ ٹرین کراچی سے ملتان پہنچیں گے، جس کے بعد لاہور اور اسلام آباد کی جانب روانہ ہوں گے مظاہرین کا آخری پڑاؤ ڈی چوک ہوگا۔
لانگ مارچ اور احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت ایک بار پھر کنٹینرز کا شہر بن گیا ہے،ا سلام آباد انتظامیہ اور پولیس نے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیئے ہیں، جبکہ ریڈ زون کے چاروں اطراف مختلف راستوں پر کنٹینرز کھڑے کردیئے گئے ہیں،ا ہم مقامات پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی ہے، جبکہ شہر کے داخلی راستوں اور حساس مقامات کی نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔ انتظامیہ نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
https://x.com/Zahidsharif0000/status/2101600602447094029?s=20
اُدھرکراچی میں مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس اب صرف ایک ہی راستہ بچا ہے کہ وہ عوام پر مسلط کیا گیا پیٹرولیم لیوی کا بھتہ فوری طور پر ختم کرے، جب تک لیوی کا بھتہ جاری رہے گا، احتجاج بھی جاری رہے گا اور جب تک عوام کو ریلیف نہیں ملے گا، احتجاج کا دائرہ بھی بڑھتا رہے گا،جماعت اسلامی نے جدوجہد کا راستہ اپنایا ہے، ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دے، کیونکہ جب لیوی کا بھتہ ختم ہوگا، تب ہی احتجاج بھی ختم ہوگا، لیکن ایسا نہ ہونے کی صورت میں یہ احتجاج اس حد تک بڑھے گا کہ حکومت کو گھر بھیجنے کی تحریک کا روپ دھار لے گا۔
https://x.com/ibrarWaliK/status/2101575785861758980?s=20
امیر جماعت اسلامی نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کو جماعت اسلامی کے لانگ مارچ سے تو سخت پریشا نی لاحق ہے، لیکن انہیں 25 کروڑ عوام کو ملنے والی شدید اذیت اور معاشی مشکلات کا کوئی احساس نہیں۔ انہوں نے مطالبات کی منظوری او ر عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بصورتِ دیگر اس احتجاجی تحریک کے دائرہ کار کو مزید پھیلا دیا جائے گا۔
https://x.com/JIKarachiEast/status/2101582880417673617?s=20
جماعت اسلامی کے مطابق اس سپر ٹرین مارچ کا حیدرآباد، ٹنڈو آدم، نواب شاہ اور محراب پور اسٹیشنز پر والہانہ استقبال کیا جائے گا،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان رات 8 بجے روہڑی پہنچ کر ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ روہڑی سے یہ کاروان رحیم یار خان اور بہاولپور کے ریلوے اسٹیشنوں سے ہوتا ہوا ملتان کے لیے روانہ ہوگا، جہاں مختلف اسٹیشنز پر اس کا استقبال کیا جائے گا۔ ٹرین مارچ کے اختتام پر حافظ نعیم الرحمان ملتان میں بھی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
https://x.com/ramshaziaa/status/2101595337840538034?s=20
شیڈول کے مطابق، ٹرین مارچ کے اختتام کے بعد 22 ستمبر کو روڈ کارواں ملتان سے لاہور کے لیے روانہ ہوگا، جبکہ 23 ستمبر کو ‘سپر لانگ مارچ’ لاہور سے اسلام آباد کی جانب پیش قدمی کرے گا۔
مزید پڑھیں





