ملتان میں بھی کینسر کے مریضوں کا مفت علاج ہوگا، عظمیٰ بخاری

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ لاہور کے بعد اب ملتان میں بھی کینسر کے مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی-
عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان میں کینسر کے علاج کے لیے کوابلیشن اور کینسر سینٹر کا افتتاح کردیا ہے، جہاں ہر اسٹیج کے کینسر کے مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گ علاج کے لیے مریضوں کو طویل انتظار اور لمبی تاریخوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔,کینسر کے مریض کا علاج صرف 60 منٹ میں مکمل ہوگا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ کینسر سینٹر کا قیام مریم نواز کا پنجاب میں صحت کے شعبے میں سب سے بڑا انقلابی اقدام ہے,لاہور میں پاکستان کا سب سے بڑا ایک ہزار بستروں پر مشتمل نواز شریف کینسر ہسپتال بھی مکمل ہوچکا ہے ,جو اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہے,جس طرح پا کستا ن کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی) دنیا میں پاکستان کی پہچان بنااسی طرح نواز شریف کینسر ہسپتال بھی دنیا میں پاکستان کی شنا خت بنے گا۔
عظمیٰ بخاری نےکہا کہ مریم نواز کا کسی صوبائی حکومت سےکوئی مقابلہ یا موازنہ نہیں، جو لوگ کارکردگی میں ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے وہ ذاتی حملے کرکے عوام کو گمراہ کررہے ہیں,کچھ لوگوں کی سیاست ہی مریم نواز کے مرہون منت ہے مریم نواز پنجاب کو جدید ترین اور ترقی یافتہ صوبہ بنا رہی ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایک صوبے کا وزیراعلیٰ در بدر ٹھوکریں کھانے کے بعد وفاق پر چڑھائی کی کوشش کررہا ہے, 9 مئی اور 26 نومبر کی ناکام بغاوتیں بانی پی ٹی آئی کے گلے کا پہلے ہی طوق بنی ہوئی ہیں اور 27 ستمبر کو تیسری بغاوت کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں





