Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پنجاب کو صاف، سرسبز اور عوام کو صحت مند بنانا اولین ترجیح ہے،مریم نواز

SCO Summit will play a role in the development and prosperity of the region, Maryam Nawaz | Baaghi TV

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یومِ صفائی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہ ’ستھرا پنجاب‘ دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا بڑا منصوبہ ہے جو صحت مند اور خوشحال مستقبل کی بنیاد ہے۔


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ’ستھرا پنجاب‘ دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا بڑا منصوبہ ہے، جس کے تحت پہلی مرتبہ شہروں کے ساتھ 25 ہزار گاؤں کی صفائی کا منظم پروگرام شروع کیا گیا ہے, گلی محلوں کی صفائی حکومت کی ذمہ داری ہے، تاہم صفائی برقرار رکھنا شہر یوں کا فرض ہے, پنجاب کی سڑکوں اور گلی محلوں میں سیف سٹی کیمروں سے بھی صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔


وزیراعلیٰ نے کہا کہ صاف ستھرا ماحول بیماریوں سے بچاؤ اور بہتر معیارِ زندگی کی ضمانت ہے، پنجاب کو صاف، سرسبز اور عوام کو صحت مند بنانا اولین ترجیح ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کوڑا مناسب طریقے سے ٹھکانے لگائیں، پلاسٹک کا استعمال ترک کریں اور گھروں، گلیوں اور محلوں کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL