Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اسرائیل جانے والی اماراتی پرواز کا کوپائلٹ دہشت گرد تھا، صدرٹرمپ کا دعویٰ

od7s9lk8_donald-trump-reuters_625x300_07_March_25

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو سے گفتگو کے دوران انہیں بتایا گیا کہ طیارے کا کوپائلٹ ممکنہ طور پر دہشتگرد تھا۔


اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ نیتن یاہو سے ٹیلی فونک رابطے میں دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کے معاملے پر تفصیلی بات ہوئی نیتن یاہو نے بتایا کہ ایک اسرائیلی پلمبر نے کوپائلٹ کو قابو کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔


ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص نے کبھی طیارہ نہیں اڑایا تھا تاہم صورتحال کے دوران اس نے طیارے کا کنٹرول سنبھالنے میں مدد کی اور ممکنہ حادثے سے پرواز کو بچایا،بعد میں طیارے کے پچھلے حصے میں موجود اضافی پائلٹس اور سکیورٹی اہلکار کاک پٹ تک پہنچے اور انہوں نے جہاز کا کنٹرول سنبھال لیا۔


امریکی صدر نے ساتھ ہی واضح کیا کہ یہ تفصیلات انہیں نیتن یاہو نے بتائی ہیں اور وہ خود اس بات کی تصدیق نہیں کرسکتے کہ واقعے کی یہ پوری تفصیل درست ہے یا نہیں۔


واضح رہے کہ دبئی سے اسرائیل جانے والی فلائی دبئی کی پرواز میں مبینہ طور پر ایک پائلٹ نے دوسرے پائلٹ پر چاقو سے حملہ کرکے اسے زخمی کردیا تھا جس کے بعد طیارے کا کنٹرول حاصل کرنے اور اسے ممکنہ طور پر حادثے کا شکار بنانے کی کوشش کی گئی۔


پرواز میں 169 اسرائیلیوں سمیت مجموعی طور پر 174 افراد سوار تھے۔ واقعے کے بعد مبینہ حملہ آور کو سعودی حکام نے حراست میں لے لیا تھا تاہم فلائی دبئی کی جانب سے واقعے سے متعلق حتمی حقائق سامنے آنے تک قیاس آرائیوں سے گریز کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔