Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز

Nepra increase power tariff

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا-


فوکل پرسن ینگ انجیئرنگ کونسل عثمان فاروق کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہےسسٹم سے متعدد پاور ہاؤس نکل گئے جن کا 16 اکتوبر تک واپسی کا امکان ہے جس سے بجلی کا شا رٹ فال ساڑھےچار ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیا اور لیسکو سمیت تمام ڈسکوز میں صورتحال ابتر ہے بجلی کے شارٹ فال سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ 3 سے 4 گھنٹے تک جا پہنچی ہے،گیس کے بعد ڈیزل اور پانی کی جنریشن بھی کم ہوگئی ہے۔


دوسری جانب لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ طلب بڑھنے سےشارٹ فال ایک ہزارمیگاواٹ سے تجاوز کرگیا ہےاور ہر گھنٹےبعد ایک گھنٹےکی لوڈ شیڈنگ جاری ہےلیسکو چیف کی ڈیمانڈ پربھی بجلی کاکوٹا نہ بڑھایا جا سکاہےسسٹم اس وقت ابتر صورتحال کا شکار ہے،آئندہ کچھ روزبدترین لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔