نور ولی محسود کی آڈیو لیک:فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کا گٹھ جوڑ بے نقاب

مصنف:
ٹی ٹی پی سربراہ نور ولی محسود کی واٹس ایپ گروپس میں زیر گردش آڈیو فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے گٹھ جوڑ کا واضح ثبوت ہے۔
نور ولی محسود نے اس پیغام میں بلوچستان اور ضلع کرم میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں کو سراہا ہے اور یہ اعتراف بھی کیا کہ ان حملوں میں افغان شہری اور جنگجو شامل تھے اور ان میں سے کچھ مارے بھی گئے ہیں۔ یہ بات صاف ہے کہ افغانستان کی زمین پاکستان کے خلاف کھلے عام استعمال ہو رہی ہے۔
نور ولی نے پنجاب حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے غیر قانونی طور پر رہنے والے افغانوں کے خلاف کارروائی فوراً روکنے کا کہا ہے اپنے آڈیو پیغام میں ٹی ٹی پی سربراہ نے پاکستانی ریاست کو ایک "ظالم نظام" کہا اور خود کو جیلوں میں بند قیدیوں اور مظلوموں کا ہمدرد ثابت کرنے کی کوشش کی ہے۔





