جمعرات، 26 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

قطر سے ایل این جی کا دوسرا جہاز کل پاکستان پہنچے گا

lng

پاکستان کو قطر سے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی دوسری کھیپ جمعے 27 نومبر کو موصول ہوگی-


میڈیا رپورٹ کے مطابق ایل این جی بردار جہاز ’المشعبیہ‘ 27 نومبر کو اینگرو ایلنجی ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگا اور گیس کی منتقلی کا عمل شروع کرے گاپیٹرولیم ڈویژن کے ایک سینئر افسر نے اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔

نومبر میں قطر سے پاکستان آنے والی یہ دوسری کھیپ ہوگی اس سے قبل 15 نومبر کو ایل این جی بردارجہاز ’الدیاین‘ پاکستان گیس پورٹ لمیٹڈ کے ٹرمینل پر پہنچا تھا,جس کا مقصد دسمبر اور جنوری میں سردیوں کے دوران گیس کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنے کے لیے ملکی ذخائر میں اضافہ کرنا ہے۔


رپورٹ کے مطابق حکومت قطر سے دسمبر میں ایل این جی کے 4 اور جنوری میں 6 جہازوں کی فراہمی کے لیے مذاکرات کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ 30 نومبر کو عالمی کمپنیوں سے 2 اسپاٹ کارگوز کی خریداری کے لیے بولیاں طلب کرنےکی تیاری کر رہی ہے پہلی کھیپ 14 اور 15 دسمبر جبکہ دوسری 25 اور 26 دسمبر کو پہنچنے کا ہد ف مقرر کیا گیا ہے۔


سردیوں میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گیس کی طلب میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔ سوئی ناردرن کے نیٹ ورک میں گیس کی یومیہ کھپت 500 ملین مکعب فٹ سے بڑھ کر 1500 ملین مکعب فٹ تک پہنچنے کی توقع ہے۔ اسی طرح سوئی سدرن کے زیر انتظام سندھ اور بلوچستان میں طلب 300 ملین مکعب فٹ سے بڑھ کر 500 سے 600 ملین مکعب فٹ یومیہ ہو سکتی ہے۔


اس وقت بجلی پیدا کرنے کے شعبے کو روزانہ 163 ملین مکعب فٹ ری گیسیفائیڈ ایل این جی جبکہ کھاد کے شعبے کو 91 ملین مکعب فٹ گیس فراہم کی جا رہی ہے جبکہ ملک میں گیس کی دستیابی پر دباؤ کے باعث گھریلو صارفین کو فی الحال مخصوص اوقات میں کھانا پکانے کے لیے گیس فراہم کی جا رہی ہے۔