امیتابھ بچن کے گھر اور دلجیت کے کنسرٹ کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں،مئیر آفس کو ای میل موصول

بھارت: بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد بگ بی اسٹار امیتابھ بچن اور گلوکار دلجیت دوسانجھ کے حوالے سے بھی دھمکیاں ملنے لگیں،جس کے بعد ممبئی میں سیکیورٹی ادارے متحرک ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میئر کے دفتر کو حال ہی میں دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے، ای میل میں جوہو میں واقع امیتابھ بچن کے بنگلے ’جلسہ‘ پر حملے اور27 نومبر کو ہونے والے دلجیت دو سانجھ کے کنسرٹ کی سکیورٹ خراب کرنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ای میل میں امیتابھ بچن کے گھر پر 31 اکتوبر سے 27 نومبر کے درمیان حملے کی دھمکی بھی دی گئی۔ دلجیت دوسانجھ کا کنسرٹ 27 نومبر کو ممبئی کے علاقے مہالکشمی ریس کورس میں شیڈول ہے۔
یہ دھمکیاں ایسے وقت سامنے آئی ہیں جب رواں ماہ 18 اکتوبر کو ممبئی کے علاقے جوہو میں اداکار ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ کا
اس حوالے سے ڈی سی پی منیش کلوانیا نے بتایا کہ یہ دھمکی بی ایم سی (برہن ممبئی میونسپل کارپور یشن) کو ای میل کے ذریعے بھیجی گئی تاہم جانچ پڑتال کے بعد انہیں کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔
ڈی سی پی منیش کلوانیا کے مطابق دادار کے اسکولوں کو بھی دھمکیاں دی گئی تھیں تاہم دونوں مشہور شخصیات کو نشانہ بنانے والی بم کی دھمکیوں کے پیچھے کون ہے، اس حوالے سے تحقیقات کیلئے سکیور ٹی ادارے سرگرم ہیں۔
واضح رہے رواں ماہ کی 18 تاریخ کو ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ ممبئی کے علاقے جوہو میں اس وقت پیش آیا جب اداکار ٹائیگرشروف فٹ بال میچ کھیلنے کے بعد روانہ ہورہے تھے،فائرنگ کے واقعے میں ٹائیگر شروف محفوظ رہے لیکن ڈرائیور سمیت 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔





