کروم بکس سکیم کا اجراء، شہبازشریف کا دو سال میں میرٹ پر پانچ لاکھ کروم بکس تقسیم کرنے کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نےکروم بکس اسکیم کا اجرا کر دیا۔ وزیراعظم شہبازشریف تقریب سےخطاب میں کہاکہ گزشتہ دس برس میں طلبہ کومیرٹ پرچھ لاکھ لیپ ٹاپ فراہم کیےگئے،آئندہ دو سال میں پانچ لاکھ کروم بکس میرٹ کی بنیاد پرتقسیم کی جائیں گی،کروم بکس کی تقسیم میں طلبہ کا تعلق یا مالی حیثیت نہیں بلکہ قابلیت اور محنت معیار ہوگی
شہبازشریف نےکروم بکس کی فراہمی کےلیےٹوکیو ٹیکنالوجی کیئرفاؤنڈیشن کے اقدام کو سراہتے ہوئےکہا کہ سمندر پارپاکستانیوں نےملک کے بچوں کی تعلیم اور ڈیجیٹل صلاحیتوں کےفروغ کےلیےعطیہ دیا ہے سمندر پار پاکستانی نوجوان ملک کا حقیقی سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہیں۔
وزیراعظم نےکہا باصلاحیت بیٹے اور بیٹیاں پاکستان کا حقیقی سرمایہ ہیں، ذہانت اور قابلیت کو غربت یا امارت کی قید میں نہیں ہونا چاہیے، طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے کا مقصد انہیں عالمی سطح پر مقابلے کے قابل بنانا ہے۔
وزیراعظم نےکہاکہ دانش اسکولوں میں طلبہ کومعیاری تعلیم، اسمارٹ بورڈز،ای لائبریریوں،رہائش اور کھانےسمیت تمام سہولتیں مفت فراہم کی جا رہی ہیں،جبکہ ملک بھر میں 27 دانش اسکول زیر تعمیر ہیں،دینی مدارس کے طلبہ کو بھی لیپ ٹاپ اسکیموں میں شامل کیا گیا تھا۔
وزیراعظم کاکہناتھاکہ تعلیم نئی تخلیقات کوجنم دیتی اورانسانی سوچ کوبلندکرتی ہے،بچوں کو باصلاحیت اورقابل پاکستانی بنانےکےلیےتمام وسائل فراہم کرناحکومت کی ترجیح ہے،پاکستان کی ترقی کا راستہ نوجوانوں کی قابلیت، محنت اور عزم سے نکلے گا۔
مزید پڑھیں





