اتوار، 25 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سہ ملکی سیریز: انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف دے دیا


سہ ملکی ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف دے دیا۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 241 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

انگلش ٹیم کی جانب سے بین ڈکٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 105 رنز بنائے، جبکہ سیم کرن 42 اور گس ایٹکنسن 36 رنز بنا کر نمایاں رہے، ول جیکس 13 اور جیمی اوورٹن 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ عرفات منہاس اور رضا اللہ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لیے آج کا میچ پنک ڈے سے منسوب کیا گیا ہے، جس کے تحت قومی ٹیم گلابی کٹ پہن کر میدان میں اتری ہے۔

پاکستان ٹرائی سیریز میں اپنے دونوں میچز جیت چکا ہے جبکہ تیسرا میچ جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔