مولانا کو اقتدار میں حصہ نہ ملنے پر شہداء کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے، رانا سکندر حیات

مصنف:
لاہور: وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو اقتدار میں حصہ نہ ملنے پر شہداء کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے۔
صوبائی سلمیٰ بٹ کےہمراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان اور خیبرپختونخوا کی صورتحال پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ مولانا کے شہداء سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہیں ، شہداء کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا کے عوام کے لیے کیا کیا اور صوبے کے عوام کی حفاظت کے لیے کس نے قربانیاں دیں۔
وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ آج اقتدار میں حصہ نہ ملنے پر شہداء کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے،خیبرپختونخوا کے عوام پوچھ رہے ہیں کہ ان کے لیے کیا اقدامات کیے گئے۔
مزید پڑھیں





