لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلےنمر پر

فضائی آلودگی اور اسموگ میں اضافے کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے-
تفصیلات کے مطابق بارش نہ ہونے کے باعث شہر میں گرد و غبار کی شدت برقرار ہے اور درختوں پر بھی دھول اور مٹی کی تہہ جم گئی , شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 272 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ بعض علاقوں میں یہ خطرناک حد تک بڑھ کر 538 تک پہنچ گیا ہے اسموگ کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد حفاظتی تدابیر اختیار کیے بغیر معمولات زندگی جاری رکھے ہوئے ہے اور چھٹی کے روز تفریحی مقامات کا رخ کر رہی ہے۔
دوسری جانب فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیےمحکمہ ماحولیات کی ٹیمیں کارروائیاں کر رہی ہیں دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں اور اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں، تاہم اس کے باوجود اسموگ کی شدت میں کمی نہیں آسکی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 13 اور زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے شہر میں فی الحال بارش کی پیشگوئی نہیں کی گئی,محکمہ موسمیات نے شہریوں کو فضائی آلودگی کے مضر اثرات سے بچنے کے لیے فیس ماسک استعما ل کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔





