پیر، 23 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بہاولپور: ٹرک اور مسافر وین کے مابین تصادم، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Accident-2

بہاولپور کے علاقے خیرپور ڈاہا کے قریب جھانگڑا روڈ پر پتھروں سے لدے ٹرک اور مسافر وین کے درمیان تصادم میں 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں، حادثے کی شکار وین میں 12 افراد سوار تھے۔


ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کی ہے،انہوں نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے حادثے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے تاکہ وا قعے کے اسباب اور ذمہ داری کا تعین کیا جا سکے۔


دوسری جانب راولپنڈی میں فتح جنگ کے قریب مزدا اور شہزور پک اَپ میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ شہزور ڈرائیور کی دورانِ ڈرائیونگ سڑک سے توجہ ہٹنے کے باعث پیش آیا،موٹروے پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکواٹرز فتح جنگ منتقل کر دیا گیا۔