یمن کے ساحلی شہر پر سعودی حملہ، 4 افراد ہلاک، 18 زخمی

یمن کے حوثی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے یمن کے ایک بندرگاہی شہر پر حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔
حملے میں مبینہ طور پر شہری علاقوں اور تنصیبات کو نقصان پہنچا، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا سعودی عر ب کے فضائی حملے میں اہم بندرگاہی شہر حدیدہ میں 4 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔ حملے میں یمن کی سرکاری ٹیلی کمیونیکیشن کارپو ریشن کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔
اتوار کے روز سعودی طیاروں نے صنعا کی 60ویں اسٹریٹ پر سرکاری تیل کمپنی کے زیر انتظام ایک فیول اسٹیشن کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں چھ ملازمین زخمی ہوئے اور املاک کو نقصان پہنچا۔
حملہ بحیرہ احمر کےساحل پرواقع شہرحدیدہ میں کیا گیاحوثی میڈیاکےمطابق نشانہ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کی عمارت تھی،حوثی ذرائع ابلاغ کے مطابق یمن کے مختلف علاقوں میں سعودی اتحادی افواج کے حملوں میں ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں، جہاں مختلف رپورٹس میں دو سے پانچ حوثی جنگجوؤں کی ہلاکت اور 18 کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے، جبکہ مقامی حکام کے مطابق حملے میں کمپنی کے مر کزی دفتر کو بھی نقصان پہنچا۔
انصار اللہ کے نام سے پہچانے جانے والے مسلح گروہ حوثیوں کے خلاف برسرپیکار سعودی عرفب کے زیرِ قیادت اتحاد کی جانب سے صنعا میں تیل کمپنی پر حملے کے دعوے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔
ادھر سعودی اتحادی افواج کے ترجمان ترکی المالکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کہا کہ سعودی فضائی دفاعی نظام نے حوثیوں کی جانب سے دارالحکومت ریاض کی طرف بھیجے گئے ایک ڈرون کو تباہ کر دیا ہے،ترجمان نے اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
ترکی المالکی کا یہ بیان اس اعلان کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع سعودی عرب کے مغربی علاقے کو نشانہ بنانے والے ایک بیلسٹک میزائل کو راستے میں روک کر تباہ کر دیا گیا ہے۔





