دالبندین: فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد حواس باختہ، نہتے شہریوں کی بس پر فائرنگ، 4 افراد زخمی

مصنف:
بلوچستان کے ضلع دالبندین میں دہشت گردوں نے تفتان سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 4 مسافر زخمی ہوگئے۔
فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد حواس باختہ ہوکر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے لگے۔ دہشتگردوں نے دالبندین میں تفتان سے کوئٹہ جانے والے ایک ٹرک کو روک کر آگ لگا دی۔ دہشتگردوں نے تفتان سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس پر بھی اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت چار مسافر زخمی ہوگئے۔
بلوچستان میں اپنے عزائم کی ناکامی پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد مایوسی کا شکار ہیں۔ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا دہشتگردوں کے مکروہ ایجنڈے اور انسانیت دشمن چہرے کو بے نقاب کرتا ہے۔
مزید پڑھیں





