اتوار، 22 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بحرین پر ایرانی حملوں میں پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی


بحرینی وزارت داخلہ کے مطابق بحرین پر ایرانی حملوں میں پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بحرین کی وزارت داخلہ کے مطابق زخمی ہونے والے پاکستانی شہری کی حالت تشویشناک جب کہ بحرینی شہری کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے، دونوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرِ علاج ہیں۔

وزارت داخلہ نے متاثرہ افراد کے تحفظ یا سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر زخمیوں کی شناخت اور ان مقامات کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں جہاں یہ حملے پیش آئے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق بحرین میں امریکی فوج کے الرفاع اور العوالی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے،یہ کارروائی ایرانی فضائی حدود کی مسلسل خلاف ورزیوں اور امریکی جارحیت کے جواب میں کی گئی۔

ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حملوں کے دوران امریکی پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کے دو ریڈار تباہ کردیے گئے۔ دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز میں امریکا کے دو فوجی ڈرون بھی مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، جن میں ایم کیو نائن اور ایم کیو ون شامل ہیں