اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، آر فور وزرائے خارجہ اجلاس بلانے پر تبادلہ خیال

مصنف:
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کثیرالجہتی فورمز پر تعاون اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر رابطہ کاری مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر گفتگو کی۔
ٹیلی فونک گفتگو کے دوران علاقائی پیش رفت پر مشاورت جاری رکھنے کے لیے مستقبل قریب میں آر فور (R4) ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس بلانے کے امکان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے سفارتی روابط کا تسلسل برقرار رکھنے اور باہمی مشاورت کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
مزید پڑھیں





