اتوار، 22 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پاکستان اور چین کے مشترکہ خلائی تعاون میں اہم پیشرفت ، شین ژو 24 کی لانچنگ مشق کامیابی سے مکمل


پاک چین دوستی نے خلائی تعاون کے میدان میں ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا، پاکستانی خلا باز کے خلائی سفر کی تیاریوں کے سلسلے میں چین کے خلائی جہاز شین ژو-24 کی لانچنگ مشق کامیابی سے مکمل کرلی گئی۔


چین کے شمال مغربی چین کے جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر میں پرواز سے قبل ہونے والی اس مشترکہ مشق میں تین خلا بازوں نے حصہ لیا، جنہوں نے تمام کارروائیاں انتہائی درستگی کے ساتھ انجام دیں۔


پاک چین دوستی اب زمینی سرحدوں سے آگے بڑھ کر خلا کی وسعتوں تک پہنچ رہی ہے، شین ژو-24 مشن دونوں ممالک کے دیرینہ دوستانہ تعلقات اور خلائی تعاون کے نئے باب کی علامت بن رہا ہے۔چائنا آسٹروناٹ ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر کے عہدیدار ژو لو کے مطابق تینوں خلا باز مشق کے دوران پُرعزم رہے اور تمام مراحل کامیابی سے مکمل کیے۔


تمام تربیتی مراحل مکمل ہونے کے بعد ایک پاکستانی خلا باز چین کے شین ژو-24 خلائی جہاز کے ذریعے خلا میں جائے گا۔


پاک چین دوستی اب زمینی سرحدوں سے آگے بڑھ کر خلا کی وسعتوں تک پہنچ رہی ہے، شین ژو-24 مشن دونوں ممالک کے دیرینہ دوستانہ تعلقات اور خلائی تعاون کے نئے باب کی علامت بن رہا ہے۔