قصور موٹر سائیکل چور گینگ کے 2 ارکان گرفتار

قصور
موٹر سائیکل چور گینگ کے 2 ارکان گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی 3 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی اے ڈویژن قصور پولیس نے ایس ایچ او افتخار جوئیہ کی سربراہی میں موٹر سائیکل چور گینگ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان فیصل اور عارف کو گرفتار کر لیا
اے ایس آئی ماجد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 3 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں
اس سلسلے میں مدعی مصور جاوید کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 1102/26 درج کر لیا گیا ہے
پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش ملزمان نے شہر قصور اور گردونواح میں موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جبکہ مذید تفتیش جاری ہے
اے ایس آئی ماجد اس سے قبل بھی دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کے علاوہ دو چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کر چکے ہیں
شہریوں نے پولیس کی کامیاب کارروائیوں کو سراہتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے
رپورٹ غنی محمود قصوری
ڈویژنل بیورو چیف باغی ٹی وی
مزید پڑھیں



