اس مرتبہ پی ایس ایل کی ا فتتاحی تقریب ہمیں منعقد کرنے کا موقع دیا جائے،گورنر کے پی کے

گورنر خیبرپختونخوا نے چیئرمین پی سی بی سے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ رواں برس پاکستان سپرلیگ کی افتتاحی تقریب کا موقع کے پی کو فراہم کیا جائے, ہمارا عزم ہے کہ نوجوانوں کو کھیلو ں کی مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کیے جائیں، ہم کھیلوں کےمیدان میں بہت پیچھے ہیں-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاؤس پشاور میں زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ کھیل انتہا پسندی کی سوچ کی روک تھام میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ گورنر فیصل کر یم کنڈی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پولیس اور سیکیورٹی فورسز نےلازوال قربانیاں دی ہیں، جنہیں پو ری قوم قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہےمدرسے کے طلباء بھی معاشرے کا حصہ ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مناسب سرپرستی فراہم کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا قدرتی وسائل سے مالامال صوبہ ہے، ہمارا عزم ہے کہ نوجوانوں کو کھیلو ں کی مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کیے جائیں، ہم کھیلوں کےمیدان میں بہت پیچھے ہیں، اس لیے نوجو انوں کو کھیلوں سمیت دیگر مثبت سرگرمیوں اور آگے بڑھنے کے مواقع دینا ضروری ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی اس دفعہ ہمیں موقع فراہم کریں کہ پی ایس ایل کی ا فتتاحی تقریب ہم منعقد کریں۔ ہم امن پسند قوم ہیں ہمارے صوبے کے لوگ امن کے خواہاں ہیں اور محنت سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جب ہمارے ادارے مل کر کام کرتے ہیں تو دنیا کو ایک مثبت پیغام جاتا ہے۔ کھیلوں سے برداشت اور مقابلے کی قوت پیدا ہوتی ہے، جبکہ کھیل نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں



