رخصتی کے بعد دلہن واش روم کا بہانہ بنا کر آشنا کے ساتھ فرار ہو گئی،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
صادق آباد میں رخصتی کے بعد دلہن کے مبینہ طور پر اپنے آشنا کے ساتھ فرار ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-
سوشل میڈیا کے مطابق بارات صادق آباد کی جانب رواں دواں تھی کہ راستے میں دلہن نے واش روم جانے کے بہانے گاڑی رکوائی، جب گاڑی رکی تو دلہن کو واش روم کی طرف لے جایا گیا۔ اسی بارات میں ایک اور گاڑی میں ایک ایسا شخص بھی موجود تھا جو دلہن کو پہلے سے جانتا تھا چنانچہ دلہن اس شخص کی گاڑی میں بیٹھی اور وہاں سے نکل گئی-
ادھر دولہا گاڑی میں بیٹھا انتظار کرتا رہا۔ جب کافی دیر گزرنے کے باوجود دلہن واپس نہ آئی، تو اسے تلاش کرنا شروع کیا گیا پیٹرول اسٹیشن پر لوگوں سے پوچھ گچھ اور ہر جگہ تلاش کرنے کے بعد جب حقیقت سامنے آئی، تو دولہا صدمے سے نڈھال ہو گیا۔
شادی کے اخراجات، گاڑیوں اور بسوں کا کرایہ، شادی کی خریداری، اور خاندان کی عزت سب کچھ محض ایک غلطی کی نذر ہو گیا دلہن کے اچانک غائب ہونے کی خبر نے خوشی کے اس موقع کو غم میں بدل دیا,یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ لڑکی شروع سے ہی اس رشتے سے خوش نہیں تھی اور اس نے اپنے والدین کو اس بارے میں بتا بھی دیا تھا، لیکن انہوں نے زبردستی اس کی شادی کروانے پر اصرار کیا۔ اب اس کا خمیازہ بیچارہ دولہا بھگت رہا ہے۔
اس دوران بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں،صارفین نے دلہے سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اس غیر متوقع صورتحال کا شکار قرار دیا۔
https://x.com/ks_khalidjvd/status/2125270255337685404?a=KA1hNNzprWQ8BrAkY8Y&s=20
جبکہ کئی صارفین نے کہا کہ یہ ویوز کے چکر میں فیک کہانی لگ رہی اگر یہ حقیقی دلہا ہے تو اس کے آس پاس سے خواتین مرد بلکل اجنبی بن کر کیوں گزر رہے ہیں؟اگر یہ حقیقی دلہا ہوتا تو باراتی اسے یوں اگنور نہ کرتے بلکہ اسکے پاس کھڑے ہو کر افسوس کرتے-
مزید پڑھیں



