بدھ، 25 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی عالمی کامیابی، بھارتی فلم انڈسٹری میں تشویش کی لہر


پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ اپنی عالمی ریلیز سے قبل ہی انڈیا میں خوف پھیلا دیا ہے بھارتی فلمی صنعت کی ایک تنظیم نے سیریز کی بھارت میں نمائش روکنے اور پاکستانی تفریحی مواد پر مستقل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔



پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے تیار ہے۔ پاکستانی سیریز "جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو" کی نیٹ فلکس پر 4 دسمبر کو متوقع ریلیز نے سرحد پار بھی خاصی توجہ حاصل کر لی ہے۔


سیریز کی عالمی سطح پر ریلیز 4 دسمبر 2026 کو شیڈول ہے جس میں فواد خان، ماہرہ خان، ہانیہ عامر، حمزہ علی عباسی، احد رضا میر، اقرا عزیز، صنم سعید، مایا علی،  اور خوشحال خان سمیت پاکستان کے کئی معروف فنکار شامل ہیں یہ کہانی معروف مصنفہ فرحت اشتیاق کے ناول پر مبنی ہے، جس میں محبت، رشتوں اور زندگی کے مختلف پہلوؤں کو تین نسلوں کی چھ محبت کی کہانیوں کے ذریعے پیش کیا گیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سیریز کی ریلیز سے قبل ہی بھارت میں اس کی نمائش پر پابندی کا مطالبہ سامنے آ گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 24 نومبر 2026 کو آل انڈیا سینی ورکرز ایسوسی ایشن (AICWA) کے صدر شیام لال گپتا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر اس پاکستانی سیریز پر بھارت میں پابندی لگانے کی درخواست کی ہے۔

پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت اب صرف پاکستان تک محدود نہیں رہی۔ بھارتی میڈیا بھی متعدد مواقع پر پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت اور بھارتی نوجوان نسل میں ان کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو تسلیم کر چکا ہے۔

3 نومبر 2024 کوانڈیا ٹو ڈے نے اپنی ایک رپورٹ بعنوان "Why Even Indian Gen Z Is Binging on Pakistani Serials" شائع کی، جس میں بتایا گیا کہ بھارتی نوجوان پاکستانی ڈراموں میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔

ہم سفر، زندگی گلزار ہے، کچھ ان کہی جیسے ڈراموں نے سرحدوں سے آگے اپنی پہچان بنائی ان ڈراموں کی کامیابی کی بڑی وجوہات مضبوط کہانیاں، بہترین اداکاری، حقیقت سے قریب کردار اور مشترکہ ثقافتی اقدار ہیں۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اصل طاقت اس کا معیاری اسکرپٹ، فطری اداکاری اور جذبات سے جڑی کہانیاں ہیں۔ یہی وہ خصوصیات ہیں جو پاکستانی فنکاروں اور پروڈکشنز کو عالمی سطح پر نمایاں کر رہی ہیں۔

فن اور تفریح کی دنیا میں مقابلہ پابندیوں سے نہیں بلکہ معیار، تخلیقی صلاحیت اور بہترین کام سے جیتا جاتا ہے پاکستا نی فنکاروں کی عالمی کامیابی پوری قوم کےلیےباعثِ فخر ہےپاکستانی ٹیلنٹ کوسرحدوں میں محدود نہیں کیاجا سکتا۔


رپورٹ کے مطابق بھارتی تنظیم نے اپنے مطالبے کی وجہ سیریز میں شامل بعض پاکستانی فنکاروں کے 2025 میں ہونے والے آپریشن سندور سے متعلق بیانات کو قرار دیا ہے،پاکستانی فنکاروں نے اس پر شدید ردعمل دیا تھا، فواد خان نے بھار تی کارروائی کو ’شرمناک‘ جبکہ ماہرہ خان نے اسے ’بزدلانہ حملہ‘ قرار دیا تھا۔ ہانیہ عامر نے بھی اس پر تنقید کی تھی۔