برطانیہ میں جنوری سے توانائی کے بلوں میں بڑا اضافے کا اعلان
لندن: برطانیہ میں توانائی کے بلوں میں بڑا اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔
برطانیہ کے توانائی ریگولیٹر آف جیم نے یکم جنوری 2027 سے گھریلو توانائی کے بلوں کی قیمتوں کی حد میں 26 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے-
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں جنوری 2027 سے گیس اور بجلی کے بلوں میں 26 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہےعام گھرانےکاسالانہ انرجی بل 443 پاؤنڈ((تقریباً 37 پاؤنڈ ماہانہ) بڑھکر 2ہزار 166 پاؤنڈ ہو جائےگا،یہ نئی قیمتو ں کی حد یکم جنوری سے 31 مارچ 2027 تک لاگو رہے گی اور گزشتہ چار سالوں میں بلند ترین سطح پر پہنچ جائے گی،یہ اضافہ متغیر ٹیرف پر موجود تقریباً 2 سے 2.2 کروڑ گھرانوں کو متاثر کرے گا،جبکہ فکسڈ ریٹ معاہدوں والے صارفین فی الحال اس سے محفوظ رہیں گے-
آفجیم نے جنوری سے مارچ 2027 کے لیے نئی پرائس کیپ مقرر کردی ہےجس کےتحت برطانیہ کے تقریباً 2 کروڑ گھرانے متغیر ٹیرف کے تحت متاثر ہو سکتے ہیں حکومت کی جانب سے اہل گھرانوں کو 100 پاؤنڈ کی یکمشت امداد دینے کا اعلان کیا گیا ہے،انگلینڈ میں کونسل ٹیکس بینڈ اے سے ڈی والے اہل گھرانوں کو ادائیگی ملے گی جبکہ تقریباً 60 لاکھ گھرانوں کو ونٹر وارم ہوم ڈسکاؤنٹ کے تحت 150 پاؤنڈکی رعایت بھی مل سکتی ہے۔
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور ایران سے متعلق تنازع کے باعث گیس کی سپلائی میں خلل اور عالمی تھوک قیمتوں میں اضافے کو اس بڑے اضافے کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں




