بدھ، 25 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بھارتیوں پر پاکستانی ڈرامے کا جادو، دہلی میں ’درِ نجات‘ کی خصوصی اسکریننگ


پاکستانی ڈرامہ ’درِ نجات‘ کی مقبولیت سرحد پار بھی بڑھنے لگی ہے ڈرامے کے مداحوں کے لیےبھارتی دارالحکومت نئی دہلی کےایک کیفے میں 33ویں قسط کی خصوصی اسکریننگ کا اہتمام کیا گیا-


تقریب میں محدود نشستوں کے باعث صرف 45 افراد کو شرکت کی اجازت دی گئی جبکہ داخلے کے لیے فی کس 899 بھارتی روپے کا ٹکٹ مقرر کیا گیا تھا،تقریب میں  شرکا کی تعد اد میں مردوں کی نمایاں موجودگی تھی۔منتظمین کے مطابق تقریب میں شرکت کرنے وا لوں میں 60 فیصد مرد اور 40 فیصد خواتین شامل تھیں۔


اس خصوصی اسکریننگ میں مداحوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لیے ڈرامے سے متعلق مختلف دلچسپ کھیل اور کوئز مقابلے بھی منعقد کیے گئے،تقریب میں  شرکا کو ڈرامے کے ہدایت کار ثاقب خان سے ویڈیو کال کے ذریعے گفتگو کا موقع ملا مداحوں نے تقریباً 40 منٹ تک ہدایت کار سے بات چیت کی اور ڈرامے سے متعلق اپنے سوالات اور خیالات کا اظہار کیا۔


سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈرامے ’درِ نجات‘ کی بھارت میں اس نوعیت کی خصوصی اسکریننگ اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ سیاسی اور ثقافتی کشیدگی کے باوجود پاکستانی فنکاروں اور ڈراموں کی مقبولیت سرحد پار ناظر ین میں برقرار ہے۔