دہلی میں ایس سی او اجلاس میں پاکستان کی مؤثر نمائندگی :وزیراعظم کا ڈاکٹر مصدق ملک کو خراج تحسین

مصنف:
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دہلی میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے تہذیبی مکالمےمیں پاکستان کی مؤثر نمائندگی پر وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم سے ڈاکٹر مصدق ملک نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے اپنے دورہ بھارت کے حو الے سے تفصیلی بریفنگ دی, اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکٹر مصدق ملک نے تہذ یبی مکالمے میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے تاریخ اور زمینی حقائق کو بہترین انداز میں پیش کیا, انہوں نے ڈاکٹر مصدق ملک کےاندازِ بیان اوراردو زبان پردسترس کو بھی سراہا۔
وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں پاکستان کا مثبت تاثر اور تشخص اجاگر کرنے کے لیے تحمل اور فکری صراحت پر مبنی سفارت کاری کا نیا معیار متعارف کرایا گیا جو قابلِ تعریف ہے۔
مزید پڑھیں



