خلائی اشتراک :پاک و چین صدور کے درمیان باہمی مبارکباد کے خطوط کا تبادلہ

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور چین کے صدر شی جن پنگ نے پاک چین خلائی اشتراک میں ایک نئے اور تاریخی باب کے اضافے پر باہمی مبارکباد کے خطوط کا تبادلہ کیا ہے۔
چینی صدر شی جن پنگ کے نام اپنے خط میں صدر آصف علی زرداری نےاس شاندارکا میابی پر چین کی حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور چین کے انسان بردار خلا ئی پرو گرام میں پاکستان کوپہلے غیر ملکی شراکت دار کے طور پرمنتخب کرنےپر تہہ دل سے شکر یہ ادا کیاانہوں نے اس مشترکہ مشن کو ممکن بنانے پر چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی (CMSA) اور ایسٹروناٹ سینٹر آف چائنا کی پیشہ ورانہ مہارت، لگن اور غیر معمولی تعا ون کو سر اہا۔
صدر زرداری نے کہا کہ یہ اقدام باہمی ترقی، مشترکہ مواقع اور اجتماعی پیشرفت پر مبنی ‘انسانیت کے مشترکہ مستقبل کی کمیونٹی’ کی تعمیر کے وژن کی عملی تعبیر ہےپاکستان کو اس تاریخی کامیابی پر بے حد فخر ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان لازوال دوستی، با ہمی اعتماد اورقریبی تعاون کاایک اور روشن ثبوت ہےسی ایم ایس اے اور پاکستان کے خلا ئی تحقیقی ادارے ‘سپارکو’ کےاشتراک نےسائنس، ٹیکنالوجی اورخلائی تسخیر کےمیدان میں دوطرفہ تعاون کی نئی راہیں کھول دی ہیں۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ یہ کارنامہ پاکستانی نوجوانوں کی آنے والی نسلوں کو سائنسی تحقیق، جدت طرازی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کرنے کی ترغیب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب پاکستان اور چین اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہمنارہے ہیں،اس سنگِ میل کی اہمیت مزیدبڑھ گئی ہے،جو خلائی سا ئنس، تحقیق اور استعداد کار میں اضافے کے لیے نئی تحریک فراہم کرے گا۔
دوسری جانب صدر آصف علی زرداری کے نام اپنے خط میں چینی صدر شی جن پنگ نے شینژ و خلائی جہاز کےذریعےپاکستانی خلابازکی خلامیں کامیاب روانگی اورچینی خلائی اسٹیشن میں پہلے غیر ملکی خلاباز کے طور پر داخلے پرپاکستان کی حکومت،عوام، دونوں ممالک کے خلابازوں اور خلائی صنعت سے وابستہ ٹیموں کو مبارکباد دی۔
صدر شی جن پنگ نے کہا کہ پاکستان اور چین ہر موسم کے اسٹریٹجک شراکت دار ہیں اور سفارتی تعلقات کے قیام کے گزشتہ 75 برسوں میں ان کی دوستی چٹان کی طرح مضبوط اور اٹوٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کائنات کی تسخیر کے سفر میں دونوں ممالک کے خلاباز و ں کا ایک ساتھ قدم بڑھانا ان کی گہری دوستی کا زندہ ثبوت اور دوطرفہ تعاون کا ایک نیا اور اہم ثمر ہے۔
چینی صدر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چین، پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مل کر بیرونی خلا کے پُرامن استعمال کا پرچم بلند رکھنے، بین الاقوامی خلائی تعاون کو فروغ د ینے اور عالمی خلائی نظم و نسق کو بہتر بنانے کے لیے تیار ہے، تاکہ خلائی تحقیق سے پوری انسانیت کو زیادہ سے زیادہ ثمرات میسر آ سکیں۔
مزید پڑھیں




