بدھ، 25 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پاکستان اور چین کا ایل پی جی پلانٹ سمیت توانائی منصوبوں پر عمل درآمد تیز کرنے پر اتفاق


وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک کی چینی سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات ہوئی جس میں  ایل پی جی پلانٹ سمیت توانائی منصوبوں پر عمل درآمد پر اتفاق ہوا۔


پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا، پاکستان اور چین  کے درمیان پیٹرول کی درآمد، اسٹوریج اور لاجسٹکس انتظامات پر تعاون بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔


وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا بات چیت کو عملی منصوبوں اور صنعتی ترقی میں تبدیل کرنا ترجیح ہے، چینی صدر کی ترجیحات پاک چین توانائی شراکت داری کے مشترکہ وژن کی عکاس ہیں۔


چینی سفیر نے پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھنے اور سرمایہ کاری کے نئےمواقع تلاش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔