برطانوی حکومت سے پنشن لینے والی پاکستان کی آخری خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
برطانوی دورِ حکومت کے ایک فوجی کی بیوہ ہونے کے باعث کئی دہائیوں سے برطانوی حکومت کی پنشن وصول کرنے والی سندھ کے شہر جھڈو کی 107 سالہ جنت خاتون قائم خانی انتقال کر گئیں-
جنت خاتون کے شوہر عبدالشکور قائم خانی برطانوی دورِ حکومت میں فوج کی 17ویں پونا ہارس رجمنٹ میں سپاہی کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے تھے ان کے انتقال کے بعد برطانوی حکومت کی جانب سے ملنے والی پنشن ان کی بیوہ جنت خاتون کے نام منتقل کر دی گئی تھی جو وہ طویل عرصے سے اقوام متحدہ کے ذریعے وصول کر رہی تھیں۔
مرحومہ 1919 میں برطانوی ہندوستان کی ریاست راجستھان کے علاقے جھنجھنو میں پیدا ہوئی تھیں۔ بعد ازاں سندھ کے شہر جھڈو منتقل ہوئیں جہاں انہوں نے طویل زندگی گزاری،جنت خاتون جھڈو ٹاؤن کمیٹی کے سابق وائس چیئرمین عمر دراز قائم خانی کی والدہ تھیں مرحومہ کی نمازِ جنازہ پیر کی صبح 11 بجے جھڈو کی مرکزی عیدگاہ میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں سپردِ خاک کر دیا گیا-
مزید پڑھیں




