جمعرات، 15 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اب تک ہے بسی سانسوں میں اقرارکی خوشبو،شاعر:زبیر احمد

نقطہ نظر
zubair ahmad poet

اب تک ہے بسی سانسوں میں اقرارکی خوشبو

یعنی وہ ترے اور مرے پیار کی خوشبو

جذبات نے الفاظ کا جب اوڑھا لبادہ

سانسوں میں اترنے لگی اظہار کی خوشبو


بے وجہ اندیشوں سے دھڑکنے لگے جب دل

تسکین مجھے دیتی ہے اشعار کی خوشبو


ہر روز ہی آجاتی ہے ملنے کو تیری یاد

جیسا کہ میری سانس سے اخبار کی خوشبو


شاخوں کی جبینیں بھی ہوئیں پھولوں سے خالی

اپنے لیے باقی ھے بس اب خار کی خوشبو


ہاں اٹھ کے چلے جانا ہی بہتر ہے ہمارا

آتی ہے تیری بزم سے اغیار کی خوشبو


زبیر احمد