چین سے مذاکرات کامیاب، آج کے فیصلے خطے کے مستقبل کی سمت کا تعین کریں گے، عباس عراقچی

مصنف:
تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے چین کے ساتھ ہونے والے مذاکرات اور مشاورت کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کیے جانے والے فیصلے خطے میں مستقبل کے اسٹریٹجک توازن کا تعین کریں گے۔ عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ چین میں شراکت داروں کے ساتھ ہونے والی مشاورت کامیاب رہی۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران چین کے ساتھ قائم اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے فیصلے خطے میں مستقبل کے اسٹریٹجک توازن کا تعین کریں گے اور ان فیصلوں کے خطے پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ عباس عراقچی نے مزید کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے امن کے لیے پیش کیے گئے چار اصول اہم ہیں۔





