بجلی کا ایک یونٹ بڑھنے پر بل دگنا کیوں؟ عابد شیر علی اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

سینیٹ اجلاس میں حکمران جماعت ن لیگ کے سینیٹر عابد شیر علی بجلی یونٹ معاملے پر اپنی ہی حکومت پر برس پڑے۔
عابد شیر علی نے کہا کہ آپ یونٹ بڑھا کر غریب عوام پر پرچے بنا دیتے ہیں، اس کا 6، 6 ماہ تک خون چوستے ہیں۔ ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ بجلی کے 200 یونٹ پر صرف 1 یونٹ بڑھ جانے سے 201 یونٹ والا 400 یونٹ کے سلیب کا بل دے رہا ہے، بتایا جائے ایسا کیوں ہے؟
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یونٹ 200 سے 201 ہوجائے تو فی یونٹ بھی 15 روپے سے بڑھ کر 30 روپے ہوجاتا ہے۔ وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے عابد شیر علی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ 200 یونٹ پر ڈسکاؤنٹ دینا مناسب نہیں، 200 سے کم یونٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 2 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ جو غربت کی لکیر کے نیچے ہیں انھیں ایسے ڈسکاؤنٹ سے مستفید کریں گے، 200 یونٹ کو 250 یونٹ تک لےجانے پر کام کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پنجاب کی تقسیم کار کمپنیاں 100 فیصد ریکوری کا ہدف حاصل کر چکی ہیں، صنعتی بجلی کا ٹیرف ساڑھے 8 سے 9 سینٹ پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہا کہ بجلی کی سالانہ طلب کم ہے مگر پیک ڈیمانڈ 27 ہزار میگاواٹ سے زیادہ ہو جاتی ہے، پیک ڈیمانڈ کم کرنے کےلیےخصوصی کمیٹی سفارشات پیش کرے گی
مزید پڑھیں
.jpg%3F2026-10-27T15%253A55%253A47.570Z&w=3840&q=75)




