منگل، 27 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

وزیراعظم نے 10 روز مزید مانگے ہیں، لانگ مارچ نومبر کے وسط میں ہوگا: امیر جماعت اسلامی

naeem

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ نومبر کے وسط میں لانگ مارچ ہو گا، ہمارا لانگ مارچ ملتوی نہیں ہوگا، وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہمیں 7 سے 10 روز مزید دیدیں ۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی نے نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام مہنگائی کے ہاتھوں تنگ ہیں،طویل دھرنے دیئے، آج کی ملاقات میں اپنےمطالبات کو وزیراعظم کے سامنے رکھا،پیٹرولیم لیوی کو بھتہ سمجھتے ہیں، جماعت کا موقف واضح اور دو ٹوک ہے کہ لیوی ختم ہونی چاہیے، لیوی کا خاتمہ ہو گا اور جماعت اسلامی سے جو ممکن ہو سکا کرے گی، وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں 7 سے 10 دن مزید دےدیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہناتھا کہ نومبر کے وسط میں لانگ مارچ ہو گا،ہمارا لانگ مارچ ملتوی نہیں ہو گا، ہمارا مطالبہ تھا کہ پیٹرول کی قیمت نیچے آنی چاہیے۔ حکومت نے سبسڈی کی سہولتیں بڑھانےکی پیشکش کی ہے،حکومت پیٹرولیم لیوی کو مرحلہ وار ختم کرنا چاہتی ہے،حکومت نے کہاپھنسے ہوئے ہیں ہماری مدد کریں،مذاکرات جاری رہیں گے،لانگ مارچ کی تیاری بھی رہےگی،حکومت کےپاس کئی آپشنزہوتےہیں،عالمی مارکیٹ میں حالات خراب ہیں،ہم بھی جانتےہیں،ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں کو ریلیف ملنا چاہیے،جماعت اسلامی احتجاج نہ کرتی توکیا یہ ریلیف ملتا۔