منگل، 27 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

قومی اسمبلی میں یومِ سیاہ کشمیر پر بھارت کے خلاف مذمتی قرار داد منظور

NA

قومی اسمبلی میں یومِ سیاہ کشمیر پر بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔ ڈپٹی اسپیکرغلام مصطفیٰ شاہ کی زیرِصدارت قومی اسمبلی کےاجلاس میں یومِ سیاہ کشمیرپر کشمیری عوام سےاظہارِیکجہتی کیا گیا،وفاقی وزیرامورِکشمیر امیر مقام نےمقبوضہ کشمیرپربھارتی قبضے کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی جسے ایوان نےمتفقہ طور پر منظور کرلیا۔

قراردادمیں بھارتی قبضےکوناجائز قراردیتےہوئےکشمیری عوام کےحقِ خودارادیت کی حمایت کی گئی اور اقوام متحدہ سے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کامطالبہ کیا گیا،قراردادمیں حکومت پاکستان پر زور دیا گیا کہ کشمیری عوام کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی جائے۔

ایوان نےکشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی سےیکجہتی کا اظہارکیا،جبکہ پارلیمانی کشمیر کمیٹی کےچیئرمین رانا قاسم نون کی جانب سے پیش کردہ اظہارِ یکجہتی کی قرارداد بھی منظور کرلی گئی