منگل، 27 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

لام فیشن ویک میں کلام پر رقص کرنے پر تنقید، عفت عمر کی وضاحت


پاکستانی اداکارہ عفت عمر نے لام فیشن ویک کے دوران کلام پر رقص کرنے کے معاملے پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا۔

اداکارہ عفت عمر کا کہنا ہے کہ رقص کے دوران انہیں ابتدا میں احساس نہیں ہوا کہ کون سا کلام چل رہا ہے، تاہم جب انہوں نے بولوں پر توجہ دی تو فوراً رک گئیں۔


اداکارہ نےوضاحت کرتے ہوئےکہا کہ اگر انہیں پہلے سے معلوم ہوتا کہ یہ کلام ہے تو وہ کبھی اس پر رقص نہ کرتیں،کلام کے بولوں کا احساس ہوتے ہی رقص روک دیا تھا۔

واضح رہےکہ لام فیشن ویک میں کلام پر عفت عمر کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔