احسن خان سے محبت کے بعد کبھی کسی اور سے محبت نہیں ہوئی، اداکارہ لیلیٰ

پاکستانی اداکارہ و فلم اسٹار لیلیٰ نے اداکار احسن خان کے ساتھ ماضی کی محبت اور شادی کے منصوبوں سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔
اداکارہ لیلیٰ حال ہی میں میزبان و اداکارہ متھیرا کے شو میں شریک ہوئیں،جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں گفتگوکی، اداکارہ نےایک بار پھر بتایا ہےکہ مجھے احسن خان سےمحبت تھی اوردونوں کے درمیان تعلق اس وقت ختم ہوگیا تھا جب ہماری عمریں صرف 17 سال تھیں۔
اداکارہ کاکہنا ہےکہ میں آج بھی احسن خان کا ذکر کرتی ہوں کیونکہ وہ ایک مثبت سوچ رکھنے والے انسان ہیں،جب میں زندگی کے مشکل ترین دور سے گزر رہی تھی اور سب کچھ کھو چکی تھی، اس وقت احسن خان نے مجھے فون کیا،جبکہ میرے اپنے دوستوں نے بھی مجھ سے رابطہ ختم کر دیا تھا۔
لیلیٰ نےکہا ہےکہ زندگی میں پیش آنے والےسانحات کےباعث مجھے شادی کے لیے وقت نہیں مل سکا،میں ایسا شریکِ حیات چاہتی ہوں جو ان حالات کوسمجھ سکے۔
مزید پڑھیں




