پیر، 16 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

طارق فضل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کے خط کو این آراو کی درخواست قرار دیدیا


وفاقی حکومت نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے چیف جسٹسز کو لکھے گئے خط پر ردعمل دیتے ہوئے اسے این آر او کی درخواست قرار دے دیا۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا جیل سے چیف جسٹسز کو لکھا گیا خط حقائق کے منافی ہے، بنیادی طور پر یہ خط این آر او کی درخواست ہے۔

طارق فضل چودھری نے کہا کہ دوسروں کو طعنے دینے والے آج خود این آر او کے طلب گار ہیں، بانی پی ٹی آئی کو ریلیف صرف عدالتوں سے مل سکتا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کسی سیاسی انتقام کے نتیجے میں جیل میں نہیں ہیں بلکہ وہ 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں قید ہیں۔ ان کے بقول یہ کرپشن کا ایک کھلا اور واضح کیس ہے۔